ایک روزہ کرکٹ میں امپائرریفرل سسٹم کا اطلاق کل آسٹریلیا اورانگلینڈ کی ٹیموں کے میچ سے ہوگا۔

Jan 15, 2011 | 22:32

سفیر یاؤ جنگ
آسٹریلیا اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بارکھلاڑی فیلڈ امپائر کے فیصلوں کو چیلنج کرسکیں گے ۔ آئی سی سی نے کھیل کو تنازعات سے پاک رکھنے کے لئے دو ہزار آٹھ میں ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سسٹم متعارف کرایا تھا اوراب یہ سسٹم آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی استعمال ہوگا۔ اس سسٹم کو تجرباتی طورپر آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیریزمیں چیک کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیریزمیں تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں بلی باﺅڈن سرانجام دیں گے۔
مزیدخبریں