پوپ کے بیان‘ امریکی پادری کی دریدہ دہنی کیخلاف دینی جماعتوں کے ملک گیر مظاہرے‘ حرمت رسول پر کٹ مرنے کا عزم

Jan 15, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور + گوجرانوالہ + قصور (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) پوپ بینی ڈکٹ کے بیان اور امریکی پادری کی دریدہ دہنی کےخلاف سنی اتحاد کونسل، تحریک ناموس رسالت، تحریک حرمت رسول، جماعت اسلامی ، جے یو پی، جے یو آئی، سنی تحریک سمیت دیگر جماعتوں نے ملک بھر مےں مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں جن مےں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور پوپ اور امریکی پادری کے پتلے جلائے اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ مساجد مےں علماءنے مذمتی قراردادیں منظور کیں جبکہ شہریوں اور علماءنے حرمت رسول، قرآن پر کٹ مرنے کا عزم ظاہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسول کی اپیل پر پوپ بینی ڈکٹ کے بیان اور امریکی پادری کےخلاف دینی جماعتوں کے ملک بھر مےں احتجاجی مظاہرے کئے، ریلیاں نکالیں اور حرمت رسول کانفرنسیں منعقد کیں جس مےں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تحریک حرمت رسول نے کل ناصر باغ سے پریس کلب تک بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ صلیبی و یہودی مسلمانوں کے مقابلے مےں اپنی شکست سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت مےں گستاخیوں پر اتر آئے ہےں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی فضل کرےم، شاداب رضا نقشبندی نے فےصل آباد،حاجی حنےف طےب ،ثروت اعجاز قادری اور علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کراچی،علامہ سےد مظہر سعےد کاظمی نے ملتان اور دیگر رہنماﺅں نے مختلف شہروں مےں احتجاجی مظاہروں کی قےادت کی اور احتجاجی جلسوں سے خطاب کےا۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کرےم نے قصور مےں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوپ نے ناموس رسالت کے خلاف منفی بےان دے کر اےک ارب پچاس کروڑ اسلامےان عالم کے مذہبی جذبات و احساسات کا قتل کےا ہے۔ پوپ کا بےان مذہبی تعصب اور اسلام دشمنی کا کھلا مظاہرہ ہے۔ خودکش بمبار تیار کرنےوالے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہےں۔ حاجی حنےف طےب، علامہ ریاض حسین شاہ، ثروت اعجاز قادری، افضل قادری اور دیگر نے کہا کہ پوپ کے بےان سے بےن المذاہب ہم آہنگی کے علمبرداروں کا اصل چہرہ سامنے آ گےا ہے۔ لاہور مےں سنی اتحاد کونسل کے زےر اہتمام پرےس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کےا گےا جس کی قےادت پےر محمد اجمل شاہ گےلانی، راغب نعےمی، پےر اطہر القادری اور دیگر نے کی۔ مظاہرین ’ گستاخ رسول کی اےک سزا، سر تن سے جدا.... سےدی مرشدی ےا بنی ےا نبی....جےسے نعرے بھی لگاتے رہے۔مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے علماءنے کہا کہ پوپ نے قانون ناموس رسالت کے خلاف بےان دے کر عاشقان رسول کی غےرت کو للکارا ہے اور مسلمانوں کے مرکز محبت پر حملہ کےا ہے۔ گوجرانوالہ مےں مرکزی جامع مسجد زینت المساجد سے بڑی ریلی نکالی گئی اور جی ٹی روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت ایکٹ کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دینگے جبکہ تحریک ناموس رسالت اپیل پر ملک بھر میں پوپ بینی ڈیکٹ کے بیان اور امریکی پادری ٹیری جونز کے قرآن مجیدکے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے بیان کے خلاف یوم احتجاج منایا، مساجد میں احتجاجی قراردادیں منظور کی گئیں، کئی مقاما ت پر مظاہرے ہوئے جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے کارکنوں نے پوپ بینی ڈکٹ اور امریکی پادری کے پتلے جلائے۔ جے یو آئی کے راہنماﺅں مولانا عبداللہ، مولانا یوسف، مولانا محمد امجد خان، مولانا قاری فیاض الرحمن علوی، قاری شیر افضل، مولانا رشید احمد لدھیانوی اور دیگر نے کہا ہے کہ پوپ بینی ڈکٹ کی جانب سے ناموس رسالت کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ دین اسلام اور ملک کے معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔ سید منور حسن کی اپیل پر صوبائی دارالحکومت مےں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔ شادباغ، دہلی گیٹ، ملتان روڈ پر ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پوپ بینی ڈکٹ نے ناموس رسالت کے قانون کو بدلنے کا مطالبہ کرکے بین المذاہب فساد کروانے اور عالمی امن کو تباہ وبرباد کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی اور جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام کوٹ لکھپت میں عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ دیگر شہروں مےں بھی مظاہرے کئے۔ ملک بھر کی اہل حدیث مساجد میں یو م احتجاج منایا گیا۔ پروفیسر ساجد میر نے جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوپ بینڈیکٹ کے بیان پر او آئی سی کو آواز اٹھانی چاہیے اور اقوام متحدہ پر زور دینا چاہیے کہ وہ ناموس انبیاءکے تحفظ کے لیے قانون سازی کرے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام لاہور مےں لارنس روڈ پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ مغربی حکومتیں اور ویٹیکن سٹی خوامخواہ مسلمانوں کے داخلی معاملات مےں مداخلت کر رہی ہے۔ سنی تحریک لاہور کے کنوینئر مولانا مجاہد عبدالرسول نے خطبہ جمعة المبارک مےں کہا کہ ملعون امریکی پادری نے اسلام اور قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے دنیا کا امن و امان تباہ و برباد کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے۔
دینی جماعتیں / مظاہرے
مزیدخبریں