فوج پرکسی قسم کی الزام تراشی نہیں کی۔ فردواحد کے بجائے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں.وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

وہاڑی کے علاقے لڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار کے مطابق کام کررہے ہیں۔ آئین کے مطابق وزیراعظم سمیت تمام وزرا پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج کے بارے میں بیان الزام تراشی نہیں تھی، اس معاملے میں سیکرٹری دفاع نے قواعد کی پابندی نہیں کی اس لئے ان کو عہدے سے ہٹایا۔
سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ صدر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتا۔ تاہم غیرملکی نیوز ایجنسی کی خبر کی تردید ایوان صدر سے کی جاچکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے اوریہ اپنے وقت پرہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبے کے قیام کی قرارداد اتفاق رائے سے پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن