پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کی شاندار باؤلنگ کا سامنا کرنے میں ناکام نظر آئی اوراپنی دونوں اننگز میں صرف تین سو بتیس سکور بناسکی۔ جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں تین سو انہتر رنز بنائےتھے، جس میں ڈیوڈ وارن کے ایک سو اسی رنز بھی شامل ہیں۔ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ایک سو اکسٹھ رنز بنائے جس میں ویرات کوہلی کے چوالیس رنز نمایاں ہیں۔ کینگروز باؤلرہلفن ہوس نے چاروکٹیں لیں۔ بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگزمیں بھی آسٹریلوی باؤلنگ کے سامنے مزاحمت کرنے میں ناکام رہی اورپوری ٹیم ایک سواکہتررنزبناکرپیویلین لوٹ گئی ۔ بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی پچہتراورراہول ڈریوڈ سینتالیس رنز بناکرنمایاں رہے۔ آسٹریلیا کے باؤلرہلفن ہوس نے بھارتی ٹیم کی دوسری اننگز میں اپنے ایک اوورمیں تین بھارتی کھلاڑیوں کو پیویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے دوسری اننگز میں بھی چار وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور سینتیس رنز سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ دونوں ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو تین صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا آخری میچ چوبیس جنوری سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائےگا۔