تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ، اسلام آباد پہنچ گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ساتھ معاہدے کے مطابق مقررہ مقام سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی
علامہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کا مقصد پورا ہو گیا ہے، ان کی آواز پورے ملک میں پہنچ گئی ہے۔ اب انہیں لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کر دینا چاہئے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت نے فول پروف سیکورٹی دے کر اور موبائل سروس بند کرکے امن و امان کے ساتھ لانگ مارچ کو منزل مقصود تک پہنچایا ہے۔ علامہ صاحب کی بھی یہی منشا تھی کہ اسلام آباد جا کر مذاکرات ہوں گے۔ اب انہیں اپنے مریدوں کو کسی امتحان میں نہیں ڈالنا چاہئے بلکہ اپنے اگلے منشور کا اعلان کرکے مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کر دینا چاہئے اور پولیس نے جس طرح پوری ذمہ داری کے ساتھ عوام کی حفاظت کرکے مارچ کو اسلام آباد تک پہنچایا انہیں اب عوام کے گھروں تک پہنچنے تک سیکورٹی سخت رکھنی چاہئے تاکہ کسی قسم کی تخریب کاری کے باعث کوئی جانی اور مالی نقصان نہ ہو۔
علامہ کے مطالبات میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، انہیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہی زیر بحث لایا جا سکتا ہے، جہاں 18 کروڑ عوام کے نمائندہ ان پر اظہار رائے دے سکیں گے۔ عوام کے فلاح و بہبود کے متعلق ہی ان کا منشور ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ ملک کسی انتشار کی طرف نہ جائے بلکہ افہام و تفہیم سے مسائل حل ہو جائیں۔
چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے سپرد کرکے مارچ ختم کریں
Jan 15, 2013