حکومت رواں برس بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 3 ارب 78 کروڑ روپے خرچ کریگی

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت رواں مالی سال کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 3 ارب 78 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، مختلف کالونیوں اور دوسرے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے 14 کمپنیوں کو ٹھیکے پہلے ہی دیئے جا چکے ہیں، ڈیم کیلئے زمین کے حصول کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے جون 2012ءتک خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو 6 ارب 85 کروڑ روپے ادا بھی کئے جا چکے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اوراس میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن