لاہور (پ ر) گرین ویلی پریمیم سپر مارکیٹ مال آف لاہور میں نئے سیکشنز کے افتتاح کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے ربن کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ معززین اور مہمانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ 23000 سکوائر فٹ اور اپنے سابق حجم سے تقریباً دو گنے سائز کے ساتھ گرین ویلی سپر مارکیٹ اپنے کسٹمرز کو نئے فوڈ کورٹ کے ساتھ ساتھ نئے ہوم سیکشن پراڈکٹس کی وسیع ورائٹی، ڈیکوریشن، کھلونوں، الیکٹرانک مصنوعات، ٹیکنالوجی، گھریلو اشیاءاور اپنی نوعیت کے پہلے مختص بے بی کیئر سیکشن فراہم کر رہا ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد مہمانان خصوصی نے ربن کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ مہمانوں نے گرین ویلی کے نئے سیکشنز اور برانڈڈ پراڈکٹس کی وسیع ورائٹی کی بہت تعریف کی اس موقع پر بحریہ ٹاو¿ن کے افسران اور مہمانوں کی وسیع تعداد نے شرکت کی۔ مسٹر کمال پال جی ایم آپریشنز گرین ویلی نے کہا کہ یہ گرین ویلی کے لئے ایک زبردست کامیابی ہے کہ ایک سال کے مختصر عرصے میں انتھک محنت اور عزم کی بدولت گرین ویلی کو ایک کامیابی ملی ہے۔ گرین ویلی اپنی کوالٹی پراڈکٹس بہترین قیمتوں اور سروسز کی بدولت کسٹمرز کی اولین ترجیح ہے۔ کسٹمرز کے بہترین رسپونس کی وجہ سے گرین ویلی سپر مارکیٹ کا عنقریب راولپنڈی میں بھی افتتاح کیا جائے گا۔ گرین ویلی کی مستقل کسٹمر حمیدہ ارشد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے بہترین سپر سٹورز میں خریداری کی ہے اور وہ گرین ویلی کی سروسز اور معیار سے بے انتہا متاثر ہیں۔