انقرہ (اے پی پی) جنوب مشرقی ترکی میں فوج کی کارروائی میں ایک کرد باغی ہلاک ہوگیا۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ شام کے ساتھ واقع سرحدی قصبے نوسابن میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق سکےورٹی فورسز نے ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپا مارا اور اس دوران ایک باغی کو ہلاک کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو پیرس میں تین کرد خواتین شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ ترکی کی حکومت نے اس واقعہ کی مذمت کی تھی جب کہ فرانس کی وزارت خارجہ نے اس واقعہ کو سیاسی قتل قرار دیا تھا۔
ترکی/فورسز کی کارروائی