بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانا ناممکن ہے،روسی وزیرخارجہ


ماسکو(اےن اےن آئی)روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی اقتدار سے رخصتی شامی بحران سے متعلق ماضی میں طے پائے بین الاقوامی سمجھوتوں کا حصہ نہیں تھی۔اس لیے ایسی کسی تجویز پر عمل درآمد ناممکن ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جنیوا میں گذشتہ سال جون میں عالمی طاقتوں نے شامی بحران کے حل کے لیے جس اعلامیے سے اتفاق کیا تھا،اس میں بشارالاسد کی اقتدار سے رخصتی کی پیشگی شرط شامل نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن