لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سوئی ناردرن گیس کے مطابق پنجاب بھر میں 31 جنوری تک سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔ گیس کی قلت 1250 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کوئی سی این جی سٹیشن کھلا پایا تو کنکشن ایک ماہ کے لئے منقطع کر دیا جائے گا۔ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کرنا ہے۔