طاہر القادری کے لانگ مارچ کی بین الاقوامی میڈیا میں بھرپورکوریج سینکڑوں غیر ملکی صحافی اسلام آباد پہنچے


اسلام آباد(آئی این پی)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈ اکٹر طاہر القادری کے ملکی نظام کی تبدیلی کیلئے لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کو ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا سے پیر کو اس بارے میں سارا دن رپورٹس نشر اورجاری ہوئیں۔ لانگ مارچ کی کوریج کیلئے بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں صحافی اسلام آباد پہنچے۔ امریکی ‘ برطانوی ‘ بھارتی اور عرب میڈیا نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کو حکومت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لانگ مارچ ملک میں بڑی تبدیلی کا موجب بن سکتاہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے لانگ مارچ سے ملک کی دو بڑی برسراقتدار جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو لاحق پریشانی کی بھی نشاندہی کی۔
امریکی سفارتخانہ آج پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفارتخانہ لانگ مارچ کی وجہ سے 15جنوری کو پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہے گا۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکہ نے اسلام آباد میں لانگ مارچ اور ممکنہ مظاہروں کی وجہ سے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی سفارتخانہ

ای پیپر دی نیشن