رےاض (اےن اےن آئی) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے مختلف مسلم مبلغین کی جانب سے فتاوی کے اجرا کے رجحان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احباب ایسا میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح ہر ایرے غیرے کی جانب سے غیرمنظم انداز میں فتاوی کے اجرا سے غلط اور غیرمصدقہ باتوں کی تشہیر کا امکان رہتا ہے جبکہ غلط ادراک کی بنیاد پرشرعی حکم نہیں لگایا جا سکتا۔ دریں اثناءسعودی مبلغ علی المالکی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو مبہم مذہبی فتاوی کو جزوی طور پر پھیلانے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا بعض چینلز خاص تصورات کو پھیلانے کے مقابلے میں شریک ہیں اور وہ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بعض ٹی وی چینلز اپنے پروگراموں میں ان لوگوں کو بھی بلا لیتے ہیں جو شریعت کے ماہر نہیں ہوتے۔
مفتی اعظم