لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پولیس اہلکاروں کے عدم تعاون سے ماڈل ٹا¶ن میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان بلال کی جوڈیشل انکوائری مسلسل التواءکا شکار ہے، عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود سب انسپکٹر محمد افضل سمیت 10 پولیس اہلکار گزشتہ روز بھی انکوائری آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون کی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی جوڈیشل انکوائری میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ فاضل مجسٹریٹ نے سب انسپکٹر محمد افضل سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔ پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی اکرم، کانسٹیبلان بابر، رزاق، کاشف، رفیق، صادق، اللہ یار، اعجاز اور ڈرائیور وقاص شامل ہیں۔