دوسرا ون ڈے : آج بھارت اور انگلینڈ میں مقابلہ ہو گا


اسلام آباد (اے پی پی)کوچی۔ بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج منگل کو کوچی میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 9 رنز سے فتح یاب رہی تھی۔ انگلش ٹیم 1983ءسے بھارتی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے میں ناکام ہے ۔

ای پیپر دی نیشن