اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پلے ٹو رائٹ فٹ بال نمائشی میچ ملتوی کر دیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ یہ میچ ماڈل ٹاﺅن کلب اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان آج منگل کو جی ایٹ فور فٹ بال گراﺅنڈ میں کھیلا جانا تھا۔ یہ میچ لانگ مارچ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔
لانگ مارچ کے باعث پلے ٹو رائٹ فٹ بال کا نمائشی میچ ملتوی
Jan 15, 2013