جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کی سلیکشن مشاورت سے کی : اقبال قاسم


لاہور (حافظ محمد عمران) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی اختلاف نہیں، دورہ جنوبی افریقہ کے لئے ٹیم کوچ، کپتان کی رائے اور سلیکشن کمیٹی کے ارکعان کے مشورے سے بنائی۔ ڈیو واٹمور اور مصباح الحق کی رائے لی گئی تھی تاہم سولہ کھلاڑیوں کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا اختیار ہے۔ دنیا میں کہیں بھی پرفیکٹ سلیکشن نہیں ہوتی۔ اس معاملے میں سب کو خوش نہیں رکھا جا سکتا۔ میں نے عدنان اکمل کے حوالے سے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ اَن فٹ ہیں بلکہ انہیں اس لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی شادی کی وجہ سے پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ سرفراز احمد کی کارکردگی اچھی تھی اس لئے انہیں موقع دیا گیا۔ ہم نے عدنان اکمل کو نظرانداز نہیں کیا، وہ ہمارے مستقبل کی پلاننگ کا حصہ ہے۔ وہاب ریاض کے نام پر ون ڈے ٹیم کیلئے غور ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...