لاہور (سپورٹس رپورٹر) تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں لکھوڈہر جمخانہ نے توصیف کلب کو 57رنز سے شکست سے دوچار کر دیا۔ اس میچ میں لکھوڈہر جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اووروں میں 9وکٹوں پر 269رنز بنائے۔ ذیشان 50،عظیم 74، ضیاء59 رنز بنائے۔ شیراز بیگ نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ توصیف کلب 30.4 اووروں میں 212 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ ابرار بیگ 70، شہزاد محی الدین 35 اور محمد اخلاق نے 24 رنز بنائے۔ ضیا اور عرفان نے تین تین جبکہ احسان نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔