لوک فنکار پیدائشی ہوتا ہے، بنایا نہیں جاتا : عارف لوہار


 لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ لوک فنکار پیدائشی ہوتا ہے اسے بنایا نہیں جاتا‘ چار سال کی عمر میں گانا شروع کیا اورجب سات برس کا تھا تو انکا پہلا والیم ”پتر عالم لوہار دا“ کے نام سے ریلیز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فوک گلوکاری میں استاد کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے میری والدہ کی خواہش تھی کہ میں فلموں میں ہیرو آﺅں اور انہوں نے کہا کہ یہ انہی کی دعاﺅں کا اثر ہے کہ وہ اب تک 45 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ریاضت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کیلئے کوئی خاص وقت مقرر نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں لوک کہانیوں پر مشتمل 17ڈرامے زبانی یاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن