ڈائنوسارزکے دیوانے ایک بارپھربڑی سکرین پردیوہیکل جانورکودیکھ سکیں گے۔

Jan 15, 2013 | 11:25

فلم پروڈکشن کمپنی یونیورسل نے مشہور فلم "جراسک پارک" کا چوتھا حصہ بنانے کا علان کر دیا۔آسکر ایوارڈ یافتہ سٹیون سپیل برگ اور فرینک مارشل جراسک پارک فور کے پروڈیوسر ہیں، جبکہ "رائز آف دی پلینٹ آف دی اپیس" کے مصنف رِک جافا اور امینڈا سلور اس کی کہانی لکھ رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا۔ فلم اگلے برس تیرہ جون کو ریلیز کی جائے گی۔ بارہ سال پہلے بنی فلم جراسک پارک نے پینتیس کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

مزیدخبریں