طاہرالقادری کینیڈا میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے توانہیں نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا جاتا یاجیل میں ڈال دیا جاتا،پاکستان میں بھی یہی دو جگہیں ان کے لیے مناسب ہیں۔ پرویزرشید

وقت نیوز کے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما پرویزرشید نے کہا کہ طاہرالقادری پہلے دن سے اپنے ورکرز،میڈیا اور حکومت سے جھوٹ بول رہے ہیں،انہوں نےاحتجاج کیلئے کبھی انتخابی اصلاحات کا بہانہ بنایا توکبھی الیکشن کمیشن تحلیل کرنے کا کہا۔ بعد میں نگران سیٹ اپ اور اب اسملیوں کی تحلیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات مخصوص مطالبات پر ہوتے ہیں ہر روز نئے مطالبے پر نہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاءمطالبات کیلئے نہیں طاہرالقادری کی عقیدت میں گھروں سے نکلے ہیں۔ انہوں نے حالات کی خرابی کی ذمہ داری سربراہ تحریک منہاج القرآن پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جانی نقصان ہواتوان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ اگر کوئی اسلام آبادمیں زندگی مفلوج کرنا چاہتا ہے تو آئینی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے روکیں،پاکستان کے فیصلے پارلیمنٹ نے کرنے ہیں کسی جماعت نے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن