شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے نائیک محمد امین اور سپاہی عامر رشید کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا.

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا تھا جس میں پاک آرمی کے نائیک محمد امین اور سپاہی عاہمر رشید جاں بحق ہوگئے تھے، جنہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ نمازجنازہ میں پاک آرمی کے بریگیڈ کمانڈر زاہد حسین، میجر بصیر، کیپٹن کاشف، جاوید اختر شبیری، لالہ منیر احمد، سابق ممبر خورشید احمد، سیٹھ گلزاراحمد، ڈاکٹر کبیراحمد، حسین سبحانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شہدا کے بہادری سے جام شہادت نوش کرنے پرانہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنربھی پیش کیا۔ صدرپاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر فوجی حکام کی طرف سے پھولوں کی چادریں شہداء کی قبروں پرچڑھائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن