کولمبو (اے پی پی+اے ایف پی) سری لنکا کی اپوزیشن پارٹی نے سابق سری لنکن صدر مہیندا راجہ پاکسے کے خلاف بدعنوانی کی درخواست دائر کر دی۔ سری لنکا کی حزب اختلاف کی جماعت پیپلزلبریشن فرنٹ نے سابق صدر راجہ پاکسے اوران کے خاندان کے افراد جن میں راجہ پاکسے کے بیٹے اور دو بھائی شامل ہیں کے خلاف باضابطہ طور پر انسداد بدعنوانی کمشن میں شکایات درج کروائی ہے۔