شکار کیس : بھارتی اداکار سلمان خان کو 5سال قید کی سزا بحال، باہر جانے پر پابندی

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے کالے ہرن کے شکار کے کیس میں  اداکار سلمان خان کی 5 سال قید کی سزا بحال کرتے ہوئے انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے راجستھان ہائی کورٹ کے سزاکے خلاف حکم امتناع کو معطل کرتے ہوئے سلمان خان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کی سزا بحال کردی ہے۔ عدالت نے راجستھان ہائی کورٹ کوحکم دیا ہے کہ وہ کالا ہرن کیس کی دوبارہ سماعت کرے تاہم اگر سلمان خان ملک سے باہر جانا چاہیں تو وہ ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ کالا ہرن کیس پرسلمان خان نے 2007ء میں را جستھان ہائی کورٹ سے حکم امتناع لیاتھا۔ انہیں دو مختلف کیس میں ایک سال اور 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ ضمانت پر تھے۔

ای پیپر دی نیشن