گوجرانوالہ: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار چچا‘ دو بھتیجے اور ساتھی جاں بحق

Jan 15, 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عالم چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر چچا بھتیجے، ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بڈیانہ کا رہائشی تنویر اپنے بھتیجوں عدنان ، عرفان اور دوست اصغر کے ہمراہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر داتا دربار حاضری کیلئے لاہور جا رہے تھے کہ راستے میں عالم چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے انہیں کچل ڈالا جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے چاروں افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرنے والوں میں عدنان اور عرفان دونوں سگے بھائی تھے تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف اروپ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں