کراچی (این این آئی) جاپانی ڈونر ایجنسی جائیکا کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے آغاز کے لئے 46شرائط پوری ہونے کے بعد ڈونر ایجنسی جائیکا کا جائزہ مشن پاکستان آنا تھا۔ لیکن 6ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود جائزہ مشن پاکستان کے دورے پر نہیں آیا۔ ابتر معاشی صورت حال کے باعث جائیکا قرضہ دینے سے گریز کر رہا ہے۔