وفاقی اداروں کے سربراہوں کے تقرر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یکم فروری تک مہلت

Jan 15, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی اداروں کے سربراہوں کے تقرر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یکم فروری تک مہلت دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے موجودہ حالات میں جلد تقرر سے معذرت کی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کیلئے سپریم کورٹ سے مزید وقت بھی مانگا تھا۔ سپریم کورٹ نے نومبر 2014ء میں تقرریوں سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں