اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، جا ری کئے گئے شیڈول کے مطابق اٹھائیس جنوری کوچیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا اس مرحلے میں ایک ہزار چارسو اڑتالیس چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کا انتخاب ہو گا۔