21 ویں ترمیم، پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوا کر اپنے چہرے پاکستان کو بچا لیا: خورشید شاہ

اسلام آباد(صباح نےوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 21 ویں ترمیم سے پارلیمنٹ کی ناک کٹنے کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ناک کٹوا کر ہم نے چہرے کو جو پاکستان ہے بچایا ہے۔ عمران خان حکومت کو مضبوط کرنے کے بجائے پاکستان کو مضبوط کریں وہ وزیراعظم ہاﺅس جا کر حکومت کو مضبوط کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ پاکستان کی خاطر پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آتے۔ سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں سے پاکستان کا نقصان ہو گا اور دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ عمران خان وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس میں حکومت کے ساتھ بیٹھے ہیں اور کہا کہ میں نواز شریف کی مدد اور حکومت کو سپورٹ کرنے آیا ہوں۔ عمران خان کو حکومت کے بجائے پاکستان کو مضبوط کرنا چاہیے ۔حکومتوں کے مضبوطی سے کچھ نہیں ہوتا اگر ملک کمزور ہو تو اس میں سب کا نقصان ہے پاکستان مضبوط ہو گا تو حکومت بھی مضبوط رہے گی دھرنوں سے ملک کمزور ہو گا وہ حکومت کی مخالفت کاتاثر دے کر اسے مضبوط نہ کریں۔ خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے وزراءاعلیٰ سے براہ راست رابطے کریں۔ اس میں کیا رکاوٹ ہے۔ صوبوں کی کوئی شکایات ہیں تو انہیں دور کریں۔ انہیں وزراءاعلیٰ کو اپنے پاس بٹھانا چاہیے سندھ کے بھی 50 سوں ایشوز ہو سکتے ہیں۔وہ وزراءاعلیٰ کو ٹائم دیں۔
خورشید شاہ



ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...