بیجنگ (صباح نےوز) چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمان خواتین کے برقعہ پہن کر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ چین کے غرب بعید میں واقع اس شہر کی آبادی تقریباً اکتیس لاکھ ہے۔ اکثریت یغور مسلمانوں کی ہے۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اب اس شہر میں خواتین کو برقع پہن کر پبلک مقامات پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ پابندی اسی ہفتے سے نافذ العمل ہے۔ اب بلجیئم اور فرانس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد چینی حکام نے برقعے کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔
برقعہ پابندی