پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے : پیاف

Jan 15, 2015

لاہور(کامرس رپورٹر) پیاف کے چیئرمین ملک طاہر علی جاوید نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف صنعتکاروں اور عوام تک منتقل کیا جائے ۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں48ڈالر بیرل ہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئے گئے تمام اضافے ختم کرکے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ا ب تو سعودی عرب نے پاکستان کو خام تیل40ڈالر بیرل تک فراہمی کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں 60پیسے مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا گیا نیز بجلی بلوں میں تین مختلف سرچارجز کوبجلی کی قیمت کا حصہ بنانے کے بعد اٹھارہ فی صد لائن لاسز بھی صارفین سے وصول کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں