لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو برآمدات پر اثر پڑے گا : لاہور چیمبر

لاہو(کامرس رپورٹر) حکومت صنعتی علاقوں کو بجلی و گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے وگرنہ صنعتی پیداوار میں کمی سے برآمدات متاثر ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت چودھری ظہیر احمد بھٹہ نے کی جبکہ لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار، سابق سینئر نائب صدور عرفان اقبال شیخ، طاہر جاوید ملک و دیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن