لاہور (کامرس رپورٹر) ڈسکائونٹ ریٹ میں کم از کم تین فیصد کمی کرکے انڈسٹریل سیکٹر کی مددکی جائے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ ڈسکائونٹ ریٹ میں تین فیصد کمی سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور حکومت کے محاصل بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اس قدم سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ بہتر مقام حاصل کرسکیں گی ۔