لاہور(خبر نگار+اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہر لحاظ سے موثر بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم راولپنڈی کے افسروں، سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارو ںمیں سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کے لئے عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو آج سے تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گی - انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹیاں سکولوں کی بائونڈری والزکی تعمیر و مرمت، ان پر خاردار تاروں ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، میٹل ڈیٹیکٹرز ، چوکیداروں،گیٹ کیپرز اور مسلح گارڈز کی موجودگی ، انٹری اور اگزٹ گیٹ ، ایمرجنسی گیٹ کے حوالے سے مقررہ ایس او پی پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔
تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہر لحاظ سے مؤثر بنائی جائے: اشفاق سرور
Jan 15, 2015