تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں : وزیر صنعت

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمدشفیق نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے آج ڈ ی سی او آفس کے کمیٹی روم میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے جائزہ کے ضمن میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی سی او بہاول نگر محمدخضر افضال چوہدری ، ڈی پی او منتظر مہدی ، ممبرصوبائی اسمبلی رانا عبدالرئوف پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ تعلیم کے افسران سول ایجنسیوں کے حکام اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویثرنل پولیس آفسران و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران روزانہ سکولوں کے دورے کریں اور سیکورٹی کی چیکنگ کریں ۔ ڈی سی او خضرافضال چوہدری نے بتایا کہ دانش سکول چشتیاں میں چودہ سیکورٹی گارڈ کام کرہے ہیں جوکہ پیٹرولنگ بھی کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...