سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای انڈیکس33585.75 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Jan 15, 2015

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندے کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس گزشتہ ریکارڈ توڑ کر 33500 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33629 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کاروبار کے اختتام تک دلچسپی برقرار رہنے اور آنے والے سیزن کے مثبت ہونے کی توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100اکنڈیکس 214.46 پوائنٹس اضافے سے 33585.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز ملا جلا رجحان رہا - مجموعی طور پر109کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔27 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا 15 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 67کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 4.49 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6496.23پربندہوا۔مارکیٹ میں کل26لاکھ46ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا۔

مزیدخبریں