کنو کی برآمد کیلئے سرگودھا میں کسٹمز سٹیشن قائم کیا جائے گا: خرم دستگیر

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ وزارت تجارت سرگودھا میںکینو کی برآمد کیلئے کسٹمز سٹیشن قائم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور کینو کے برآمدکنندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کسٹمز سٹیشن کے قیام سے کینو کے علاوہ دوسری مصنوعات کی برآمد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا جن میں جپسم، سیمنٹ،کوئلہ،خوردنی نمک اور لائٹ انجنئیرنگ کی مصنوعات شامل ہیں،مزید برآں بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے برآمدات بڑھیں گی۔سرگودھامیں کسٹمز اسٹیشن کے قیام کیلئے وزارت تجارت ، ایف بی آر، اینٹی نارکوٹکس فورس، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن ، وزارت داخلہ اور صوبائی محکموں سے بات چیت کا عمل تیز کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...