تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نےاسحاق ڈارکوخط لکھا ہے، جواب نہ آیا تو اٹھارہ تاریخ کو اپنا لائحہ عمل طے کریں گ

Jan 15, 2015 | 18:22

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی،، جس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے، اپنے موقف میں ہر ممکن حد تک لچک دکھائی، سانحہ پشاورکے بعد حکومت سے بہت تعاون کیا،قوم متحد ہے حکومت اسے تقسیم نہ کرے لیکن تیس دسمبرکےبعد حکومتی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اسحاق ڈارکو خط لکھا ہے اگر جواب نہ ملا تو اٹھارہ تاریخ کو اپنا لائحہ عمل طے کریں گے،، ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد الیکشن تھے جس میں تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے،، جب سب دھاندلی کا شورمچا رہے ہیں تو اس کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کوکیوں سامنے نہیں لایا جا رہا۔عمران خان نےکہا کہ تین نکات پراتفاق ہوا تھا کہجوڈیشل کمیشن تصدیق کرےکہ عام انتخابات صاف اورشفاف ہوئے تھے۔ عوام نے جسے ووٹ دیا کیا انتخابی نتائج بھی وہی ہیں، انتخابی نتائج پرکسی کو اثرانداز نہیں ہونا چاہیئ عمران خان نے کہا کہ ایک شخص سےمایوسی ہوئی اس کامطلب یہ نہیں کہ پوری عدلیہ پراعتماد نہیو ی آئی پی پروٹوکول سےمتعلق سوال پرعمران خان نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے دورے کے موقع پر صوبائی وزراء بھی ان کے قافلے میں شامل ہو گئے جس کے باعث گاڑیوں کی تعداد بڑھ گئی، تاہم وہ یقین دلاتے ہیں آئندہ قوم ان کا پروٹوکول نہیں دیکھے گی۔۔۔

مزیدخبریں