اسپيکرقومی اسمبلی اياز صادق کہتے ہيں کہ جسٹس عمران خان نیازی نےاین اے ایک سوبائیس کا فیصلہ سنا دیا لیکن جسٹس کاظم علی ملک کےفیصلےکا انتظارہے۔ عمران خان کے مطالبےپراستعفیٰ نہیں دوں گا۔

Jan 15, 2015 | 18:29

پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار اياز صادق نےميڈيا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نيوز کانفرنس سے یوں لگتا ہے جیسے ميں نےانہيں دن ميں تارے دکھا ديئے ہوں  ۔ عمران خان کوبراہ راست مخاطب کرتےہوئے سردار ایاذ صادق نےانہیں نصیحت کہ کہ نیازی صاحب! اللہ سےڈريں کہيں میری خاموشی نہ لگ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف کے غيرحاضر ارکان کےبارے ميں کسی نےتحريک پيش کی تو سات دن ميں ووٹنگ کرائی جائےگی۔ انہوں نے میزد کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتیں چاہتی ہیں کہ تحریک انصاف کےساتھ معاملہ افہام وتفہيم سےحل ہوجائے۔

مزیدخبریں