پیپلزپارٹی کےسیکریٹری جنرل اورسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے سینیٹ انتخابات کےلیے امیدواروں سےتیس جنوری تک درخواستیں طلب کر لیں،

Jan 15, 2015 | 18:35

پاکستان پیپلزپارٹی کےقریبی ذرائع کے مطابق  پارٹی کےسیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینےکےخواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
خواہشمند حضرات کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اسناد، ضروری دستاویزات اور پچاس ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پارٹی صدرمخدوم امین فہیم تیس جنوری تک پارٹی کےسینٹرل سیکریٹریٹ میں جمع کروائیں۔
اس وقت سینیٹ میں پیپلز پارٹی کےچالیس اراکان ہیں جن میں پنجاب سےچھ، سندھ سےپندرہ،خیبر پی کے سے نو، بلوچستان سےسات اوروفاق سےتین اراکین ہیں،مارچ میں مدت پوری کرکے ریٹائر ہونے والے سینیٹرزمیں چئیرمین سینیٹ سید نئیرحسین بخاری اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ صابربلوچ بھی شامل ہیں ۔پیپلزپارٹی کے دیگرسینئرسینیٹررہنماؤں میں رحمان ملک،فاروق ایچ نائیک،جہانگیربدر،مولا بخش چانڈیو ،سلیم مانڈوی والا، سعیدہ اقبال،یوسف بادینی اورگل محمد لاٹ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، میاں رضا ربانی،فرحت اللہ بابر، تاج حیدر، سعید غنی،سحرکامران،بابراعوان، فتح محمد حسنی، سیف اللہ مگسی سمیت دیگرسینیٹرزمارچ دوہزار اٹھارہ تک سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔سینیٹ کے انتخابات کے نتیجہ میں پیپلزپارٹٰی کی ایوان میں موجود اکثریت اقلیت میں تبدیل ہوتی نظرآ رہی ہےجبکہ حکمران جماعت ایوان میں اکثریت بناتی دکھائی دے رہی ہے۔رواں برس جماعت اسلامی اورتحریک انصاف بھی سینیٹ میں پہنچتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں