کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپر ماڈل ایان علی نے انکم ٹیکس نوٹس کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے 2014ء کا ایک کروڑ 88 لاکھ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایان علی سے ساڑھے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوئے۔ رقم 5 کروڑ 61 لاکھ روپے بنتی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ نوٹس کیخلاف محکمے میں اپیل زیر التوا ہے۔ اپیل کا فیصلہ آنے تک ایف بی آر کو کارروائی سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزارت قانون، ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔