سندھ ہائیکورٹ کے جج کا شرجیل میمن کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سننے سے انکار

Jan 15, 2016

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آفتاب گورڑ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی نیب اور ای سی ایل سے نام نکالے جانے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کردیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورت میں درخواست دائر کی تھی کہ میرے خلاف نیب کی تحقیقات غیر قانونی ہیں جبکہ میں نے نہ تو اختیارات سے تجاوز کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہوں اس لئے خدشہ ہے کہ پاکستان واپسی پر مجھے گرفتار نہ کرلیا جائے لہذا نیب کو اس قسم کے کسی بھی اقدام سے روکا جائے جبکہ ای سی ایل سے نام بھی خارج کیا جائے۔

مزیدخبریں