القاعدہ کے حملوں میں ملوث افراد کو سزائے موت ‘ایمن الظواہری کی سعودی عرب میں حملوں کی ہدایت

Jan 15, 2016

دبئی (اے ایف پی) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے سعودی عرب کی جانب سے حالیہ سزائے موت کے بعد سعودی عرب اور مغرب میں انتقامی حملے کرنے کا کہا ہے۔ اپنے آن لائن پیغام میں ایمن الظواہری نے اپنے حامیوں کو کہا کہ صلیبیوں اور صہیونیوں کے اتحاد پر جہاں ممکن ہو چملے کریں۔ انہوں نے سعودی شہریوں سے حکمران خاندان کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے 2 جنوری کو سعودی عرب نے 47 افراد کو سزائے موت دی تھی جن میں اکثر سعودی عرب میں حملوں میں ملوث تھے۔ 

مزیدخبریں