بہاولنگر :قتل ڈکیتی کی وارداتیں میں ملوث دو بھائیوں سمیت 48 ڈاکومبینہ مقابلے میں ہلاک

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) بین الصوبائی اُجرتی قاتل، دو بھائیوں سمیت چارخطرناک ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک،ملزمان صوبہ بھر میں درجنوں قتل ، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ گزشتہ چارروز میں ضلع بہاولنگر میں دوران ڈکیتی اور اُجرت کی بناء پر ملزمان نے خواتین سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈونگہ بونگہ کی پولیس کو اطلاع ملی کہ خطرناک ڈاکو عبد الرزاق عرف رزاقی چھینا اور اُسکا بھائی عباس چھینا ، فیاض عرف فیاضی کوریا اور امتیاز عرف امتیازی جھنڈیکا موضع روڈا سنگھ میں واردات کی نیت سے آ رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر دی۔ ڈاکوئوں کے آنے پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو خطرناک ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ کافی دیر پولیس مقابلہ کے بعد جوابی فائرنگ میں چاروں ڈاکو ڈھیر ہو گئے۔ دو دن قبل ملزمان نے بستی روم والی میں دشمنوں سے اُجرت لیکر اصغر علی بلوچ اور اُسکی بہن نجمہ بی بی کو گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا اور چار روز قبل 226مراد کے رہائشی مزمل رسول کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا اور موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ملزمان عرصہ دراز سے ضلع بہاولنگر میں سنگین وارداتیں کر کے پولیس کو چکمہ دیکر نکل جا تے تھے ۔ خطرناک ڈاکوئوں کی موت کی خبر جنگل میں آگ کیطرح پھیل گئی اور ضلع بھر میں جشن کا سماں ہے۔ عوامی، سماجی، شہری حلقوں نے ان ناسوروں کی موت پر ڈی پی او بہاولنگر اور اُنکی ٹیم کوزبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...