نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں بہوجن سماج پارٹی نے اپنی خاتون امیدوار کو دیا گیا اسمبلی ٹکٹ کینسل کردیا۔اس کی وجہ پارٹی سربراہ کے پا¶ں پکڑنے کی تصاویر کاسوشل میڈیا پر پھیلنا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ایک خاتون سنگیتا چودھری کو2017کے لئے اترولی سے اسمبلی ٹکٹ دیا تھا۔،لیکن اب یہ ٹکٹ کینسل کر دیا گیا ہے۔مایاوتی کے پا¶ں پکڑے تصاویر کو سنگیتا نے اپنے فیس بک اکاوئنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔