اقتصادی راہداری: وزیراعظم کی جانب سے کانفرنس بلانا خوش آئند ہے: طاہر جاوید

Jan 15, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر)وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری پر کانفرنس بلانے سے عظیم الشان میگا پراجیکٹ پر اندرون ملک سیاست دانوں کے اعتراضات ختم اور دوست ملک چین کی 46 ارب ڈالر کی گرانقدر سرمایہ کاری سے یکسوئی کے ساتھ استفادہ کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔ ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب وایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے گزشتہ روز کانفرنس کے بارے گورنر پنجاب کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کاروباری طبقہ کو راہداری منصوبے بارے کبھی کوئی اعتراض پیدا نہیں ہوا اس لیے کہ سابقہ حکومت کے زمانے میں پاکستان میں ایک دمڑی کی خارجہ سرمایہ کاری نہیں آئی تھی۔

مزیدخبریں