نیویارک (بی بی سی) حکام نے کہا ہے امریکہ میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی لاٹری کے تین فاتح ٹکٹ سامنے آئے ہیں۔ ’پاور بال‘ جیک پاٹ جیتنے والے ٹکٹ کیلیفورنیا، ٹینسی اور فلوریڈا کی ریاستوں میں فروخت کیے گئے تھے۔ اس تازہ ترین لاٹری سے پہلے گذشتہ 19 ڈراز منعقد کیے گئے تھے جن میں کوئی بھی ٹکٹ نہیں جیت پایا تھا۔ جیک پاٹ جیتنے کے لیے ڈرا جیتنے والے تمام 6 نمبر ملنے چاہئیں۔ حکام کا کہنا ہے دیگر فاتح ٹکٹوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ابھی کچھ گھنٹے لگیں گے۔ جیک پاٹ جیتنے والوں کے نام اب تک سامنے نہیں آئے۔ لاٹری کے فاتحین ایک ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم میں شراکت داری کریں گے۔ وہ اپنے پیسے یا تو 29 سالوں کے لیے سالانہ طور پر قسطوں میں وصول کر سکتے ہیں یا پھر 93 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی رقم ایک ہی قسط میں حاصل کیے جا سکتے ہیں البتہ اس رقم پر 39.6 فیصد وفاقی انکم ٹیکس لاگو کر کے امریکی حکومت بھی اس رقم میں شراکت دار بن جائے گی۔
جیک پاٹ لاٹری