تھر: غذائی قلت سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے

Jan 15, 2016

تھرپارکر (نامہ نگار) تھر میں غذائی قلت سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے۔ سول ہسپتال مٹھی میں جمعرات کو بھی ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ عمرکوٹ میں بھی دو بچے جان سے گئے۔ عمرکوٹ اور تھرپارکر میں رواں ماہ وبائی امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد 73ہوگئی ہے۔ تھر اور عمرکوٹ میں وبائی امراض کا جن بے قابو، ننھے بچوں کو خوراک میسر نہیں اس پر وبائی امراض، مٹھی میں جمعرات کو مزید ایک اور کمزور بچہ وبائی مرض کا سامنا نہ کر سکا جبکہ عمر کوٹ مین بھی دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد عمرکوٹ اور تھرپارکر میں رواں سال میں وبائی امراض کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر تہتر ہوگئی، سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور مشیر اطلاعات سندھ کی مٹھی آمد رائیگاں چلی گئی۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے پینتالیس بچوں کو صوبائی وزرا کی آمد سے قبل یہ کہہ کر ڈسچارج کر دیا تھا کہ ہسپتال میں سب اچھا ہے ۔
تھر 3بچے ہلاک

مزیدخبریں