عالمی منڈی میں قیمتوں کے لحاظ سے پاکستان میں پٹرول پانی سے بھی سستا

Jan 15, 2016

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) پٹرول پانی سے بھی سستا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں آدھا لٹر پٹرول 19 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ آدھا لٹر پانی کی بوتل پاکستان میں 25 روپے میں بکتی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 39 روپے لٹر ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 31 ڈالر 30 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ 12 سال کے دوران کم ترین سطح پر دیکھی گئی تھی۔ اس سے قبل روس کے وزیراعظم دیمتری میدویدوو نے خبردار کیا تھا کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے روس کو رواں برس اپنے بجٹ پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔
تیل قیمت

مزیدخبریں