ایک سے زیادہ شادی کرنے والے مسلمانوں کو نوکری نہیں ملے گی اترپردیش میں اشتہار جاری

Jan 15, 2016

نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 3500 اساتذہ کی بھرتی کے لئے دیئے گئے اشتہار میں یہ شرط رکھی گئی کہ ایک سے زیادہ شادی کرنے پر مسلمانوں کو نوکری نہیں ملے گی۔ دوسری طرف ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اشتہار میں صرف ایک سے زائد بیویوں والے شوہروں کو ہی نا اہل نہیں کیا گیا بلکہ ایسی خواتین کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے کہ جن کے شوہر کی ایک سے زائد بیوی ہے۔ اتر پردیش میں حکمران سماج وادی پارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بیواﺅں کی پنشن کے بارے میں پیدا ہونے والے ابہام کا خاتمہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ جبکہ مسلمانوں کی طرف سے اس امتیازی سلوک پر شدید احتجاج کیا گیا، مسلم پرسنل لاءبورڈ نے اس اقدام کو مسلمانوں کے حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اردو کے اساتذہ کی 3500 اسامیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا۔
نوکری

مزیدخبریں