شاہینوں نےپہلے ٹی 20 میں کیویزکو 16 رنز سے پچھاڑ ڈالا

Jan 15, 2016 | 15:29

ویب ڈیسک

آک لینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیو زی لینڈ کو سولہ رنز سے ہرا دیا, پاکستان کا 171رنزکا ہدف، نیوزی لیںڈ کی پوری ٹیم155 رنز پرآؤٹ -پاکستانی ٹیم میں محمد شہزاد،محمد حفیظ اور صہیب مقصود کے علاوہ شعیب ملک ،شاہد آفریدی،سرفراز احمد عمر اکمل عماد وسیم ،محمد عامر وہاب ریاض اور عمر گل شامل تھے ،کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا روایتی آغاز کیا پہلے اوور میں کوئی رنز نہ بنا بعد میں آفریدی ،شعیب ملک اور عماد وسیم کی تیز بلے بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم مقررہ بیس اوورز میں ایک سو اکہتر رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ،محمد حفیظ نے اڑتالیس گیند کھیل کر اکسٹھ رنز بنائے -
جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اوپنر مارٹن گپٹل دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ،تیسرے نمبر کے بلے باز کولنز منرو نے پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی لیکن وہ بھی پچیس گیندوں پر چھپن رنز بنا کر وہاب ریاض کے یارکر کا نشانہ بن گئے ،میچ کا پانسہ شاہد آفریدی نے اس وقت پلٹا جب دو مسلسل گیندوں پر گرانٹ ایلیٹ اور اور لیوک رونکی کو چلتا کیا جبکہ عمر گل کی گیند پر سینیٹینر کا شاندار کیچ بھی آفریدی نے کیا-انیسویں اور بیسویں اوور میں محمد عامر اور وہاب ریاض نے صرف تیرہ رنز دے کر پاکستان کو فتح دلا دی-

مزیدخبریں